ابنا: کوئٹہ صوبائی دارلحکومت کے سیاسی ، مذہبی اورعوامی حلقوں نے تین شیعہ نوجونوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی. سوگوارخاندانوں سے دلی تعزیت کی اس کوملک میں انارکی پھیلانے کی سازش قراردیا.شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدرعلامہ مہدی نجفی نے کہا کہ پاکستان میں کونسل کے ساتھ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص علماء کونشانہ بنایا جارہا ہے کوملک میں انتشار و افتراق پھیلانے کی گھناونی سازش ہے حکمرانوں نے سنجیدگی سے اس مسلے کو نہیں لیا ہے، سازش میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا اگر گرفتار کیا گیا تو عدالتوں نے ان کو سزائیں نہیں دیں اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا مجرم دندناتے پھررہے ہیں. بیان میں کراچی میں 3 وکلاء کے قتل کی شدید مذمت کی ہے.
........
/169